نگران حکومت کے حوالے سے وفاق میں اہم فیصلے- 158

نگران حکومت کے حوالے سے وفاق میں اہم فیصلے-

گلگت بلتستان ٹوڈے:-نگران حکومت کے حوالے سے وفاق میں اہم فیصلے- پی ایم ھاوس میں وزیراعضم جناب عمران خان صاحب کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا. اجلاس میں وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم اور گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون شریک ہوئے. اور اہم فیصیلے کیے. جس میں سب سے اہم فیصلہ کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے فورآٓ بعد انتخابات کی تیاریاں شروع کی جائیں گی. آڈر 2020 کی فائل فی الحال بند رہے گی. آڈر 2018 کے تحت ہی جی بی کے معاملات کو چلایا جائے گا. اجلاس میں نگران حکومت کے قیام کے لیے مطلوبہ ترامیم کی منظوری اور وفاقی الیکشن ایکٹ کی توسیع پر غور کیا گیا. اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ شریک نہیں تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں